ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : طلبا بغیر کسی خوف کے نڈر ہوکر ایس ایس ایل سی امتحانات میں شریک ہوں : ڈی ڈی پی آئی ہریش گاؤنکر

بھٹکل : طلبا بغیر کسی خوف کے نڈر ہوکر ایس ایس ایل سی امتحانات میں شریک ہوں : ڈی ڈی پی آئی ہریش گاؤنکر

Sun, 13 Mar 2022 21:08:58    S.O. News Service

بھٹکل :14؍ مارچ  (ایس اؤ نیوز)اس مرتبہ ایس ایس ایل سی امتحانات میں اترکنڑا تعلیمی ضلع سے 10225طلبا شریک ہونگے۔ 64امتحانی مراکز تشکیل دئیے گئےہیں اور امتحانات کو لے کر طلبا کو ہر طرح سے تیارکیاگیا ہے۔ اترکنڑا تعلیمی ضلع کے ڈی ڈی پی آئی ہریش گاؤنکر نے ان خیالات کااظہارکیا۔

ساحل آن لائن سے خصوصی بات کرتےہوئے انہوں نے بتایا کہ اترکنڑا تعلیمی ضلع  ساحلی پٹی کے پانچ تعلقہ جات پر مشتمل ہے۔ ایس ایس ایل سی امتحانات کو لےکر پوری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ہرایک امتحانی کمرےمیں صرف 20طلبا رہیں گے جب کہ پچھلی مرتبہ ہرکمرے میں 24طلبا ہوا کرتے تھے۔ اب 20طلبا ہونےکی وجہ سے امتحانی مراکز میں اضافہ کرتےہوئے 64بنائے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ 28مارچ سے ایس ایس ایل سی امتحانات کی شروعات ہورہی ہے۔

ڈی ڈی پی آئی نے کہاکہ اس مرتبہ جو ایس ایس ایل سی کےطلبا امتحانات میں شریک ہورےہیں وہ طلبا ساتویں تک لگاتار اسکول سے تعلیم حاصل کرتےرہے اس کے بعد کورونا کی وجہ سے بچے آٹھویں اور نویں جماعت کی پڑھائی اسکول میں زیادہ کرسکے اور نصاب بھی مکمل نہیں ہوپایا ہے ۔ اور اس مرتبہ بھی اسکولوں کی شروعات 10جولائی کو ہوئی ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر پچھلی کلاسوں میں بچوں کو امتحانات کو لے کر جو تیاری کرائی جاتی تھی وہ نہیں ہوسکی ہے۔ البتہ اس سلسلےمیں طلبا کو امتحانات کے لئے مکمل تیار کرنےکےلئے کل تین پیشگی امتحانات کرائےگئےہیں ایک ریاستی سطح پرتو دو ضلعی سطح کے امتحانات منعقد کرتےہوئے انہیں مشق کراتےہوئے  طلبا میں اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بہر حال ہمیں طلبا کو امتحانات کے لئے تیار کرانا تھا ہمیں امید ہے کہ ہماری کوششوں سے طلبا کو خاطر خواہ فائدہ پہنچاہوگا۔ اسی طرح اسکول کے صدر مدرسین سےکہاگیا تھا کہ وہ اسکول میں دسویں کے بچوں کو ایس ایس ایل سی کے بعد کیاکیا کورس ہوتےہیں اس پر کیرئیر گائیڈنس پریڈ لیں۔ اس تعلق سے بھی کافی کوششیں ہوئی ہیں۔

 


Share: